قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان میں تلخ کلامی، کشیدگی شدت اختیار کر گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو ارکانِ اسمبلی جنید اکبر اور اقبال آفریدی کے درمیان بحث کے دوران شدید تلخ کلامی ہوگئی، جس سے ایوان میں کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ارکان کے درمیان ایوان میں گفتگو کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور صورتحال اس حد تک پہنچ گئی کہ معمولی ہاتھا پائی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ تاہم ایوان میں موجود دیگر ارکان نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو الگ کیا اور معاملہ مزید بڑھنے سے روک دیا۔
تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی اپنی پارٹی ممبران اسمبلی کیساتھ ہاتھا پائی جنید اکبر کو دھمکی جیند اکبر دوسرے ممبران اسمبلی دوسرے دروازے سے باہر لے گئے دوسرے ممبر اسمبلی کیساتھ گتھم گتھا pic.twitter.com/rFoL3wy0d8
— Shahid Qureshi (@ShahidQurashii) May 13, 2026
واقعے کے بعد جنید اکبر نے کہا کہ وہ اقبال آفریدی کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پہلے ایک رکن کو اپنی بات مکمل کرنے دی جائے، بعد میں جواب دیا جائے۔ ان کے مطابق اقبال آفریدی اس بات پر اصرار کر رہے تھے کہ اس معاملے پر بحث ہی نہ کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال غلط فہمی اور بحث کے دوران تلخی بڑھنے کی وجہ سے پیدا ہوئی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی میں موجود دیگر ارکان نے ماحول کو معمول پر لانے کی کوشش کی اور صورتحال کو بہتر بنایا۔
