پاکستان کا کوئی جہاز نہیں روکا جائے گا توانائی ترسیل جاری رہے گی، ایران کا اعلان

تہران(قدرت روزنامہ)ایران نے پاکستان کے لیے اہم توانائی بردار جہازوں کی آمدورفت نہ روکنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ برادر ملک پاکستان کی توانائی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ضروری سپلائی بحال رکھی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور علاقائی صورتحال کے باعث عالمی توانائی منڈیوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور دیگر توانائی سپلائی لے جانے والے بعض جہاز ایرانی منظوری کے بعد محفوظ راستوں سے گزر رہے ہیں۔
