تربت کے علاقے آبسر میں مسلح افراد کی فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل شکیلہ جاں بحق، شوہر اور بیٹا زخمی


تربت(قدرت روزنامہ)تربت کے علاقے آبسر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں ان کا شوہر اور بیٹا بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ آبسر کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
جس کے نتیجے میں لیڈی پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر اور بیٹے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert