سلہٹ ٹیسٹ میں محمد رضوان اور لٹن داس کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سلہٹ (قدرت روزنامہ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز میدان میں اس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی جب پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بنگلہ دیشی کھلاڑی لٹن داس کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد رضوان بیٹنگ کر رہے تھے اور انہوں نے سائٹ اسکرین کے قریب موجود گراؤنڈ اسٹاف کے ایک رکن کو ہٹنے کا اشارہ کیا۔
🚨سلہٹ ٹیسٹ کےچوتھے روز بنگلادیشی کھلاڑیوں کامحمد رضوان کیلئے نامناسب جملوں کا استعمال،اردو میں جملے کس دئیے۔۔۔!!!
یہ اوور ایکٹنگ کررہا ہے،اوور ایکٹنگ کے50پیسےکاٹیں گے،اسکی ٹیم میں جگہ پکی ہے،اب یہ سب کو سکھا رہا ہے،بنگلادیشی کھلاڑی pic.twitter.com/3XchgMrXWF— Ali Tanoli (@alitanoli889) May 19, 2026
ذرائع کے مطابق لٹن داس نے رضوان کے اس اشارے پر اعتراض کیا اور ان سے سوال کیا، جس پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مختصر بحث شروع ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ محمد رضوان نے سائٹ اسکرین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہاں کوئی شخص سامنے کھڑا ہے، جبکہ لٹن داس نے اس دوران طنزیہ انداز میں جواب دیا۔
صورتحال کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگئی تاہم آن فیلڈ امپائرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو پُرسکون کیا اور میچ دوبارہ شروع کرا دیا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی کرکٹ شائقین کی جانب سے اس بحث پر تبصرے کیے جا رہے ہیں اور سلہٹ ٹیسٹ میں پیش آنے والا یہ واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
