امریکا نے یورپ میں تعینات بریگیڈ کومبیٹ ٹیمز کی تعداد کم کردی


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے یورپ میں تعینات بریگیڈ کومبیٹ ٹیمز کی مجموعی تعداد 4 سے کم کرکے 3 کر دی۔
امریکی محکمہ جنگ کے مطابق یورپ میں امریکی بریگیڈ کومبیٹ ٹیمز کی تعداد دوبارہ 2021 کی سطح پر آ گئی ہے، فیصلہ یورپ میں امریکی فوجی تعیناتی کے حوالے سے جامع جائزے کے بعد کیا گیا۔
امریکی محکمہ جنگ کا کہنا ہے کہ فیصلے کے نتیجے میں پولینڈ میں امریکی افواج کی تعیناتی عارضی طور پر مؤخر کی گئی ہے، آئندہ تجزیے کی بنیاد پر یورپ میں امریکی افواج کے حتمی مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert