کانگو میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ہلاکتوں کی تعداد 131 ہوگئی

کانگو(قدرت روزنامہ)وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 131 ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، جس کی وجہ سے مزید 26 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے باعث اب تک ہلاکتوں کی تعداد 131 ہوگئی۔
ادھر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے وائرس کے پھیلاؤ کے باعث صورتحال پر عالمی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی طبی سہولیات محدود ہونے کے باعث وائرس کی بروقت شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب اردن نے جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقدام کا مقصد خطے کو وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔
