مسجد نبو ی ﷺ میں نما ز جمعہ کی ا د ا ئیگی کے ر و ح پر و ر منا ظر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسجدِ نبوی میں آج عزم وعقیدت کا ایک اورعظیم الشان منظر دیکھنے کو ملا،جہاں دنیا بھر سے آئے لاکھوں زائرین نے آج کے مبارک دن مسجدِ نبوی میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
آج کا خطبہِ جمعہ سنتے اور منبرِ رسول ﷺ کی برکات سمیٹتے ہوئے ہر آنکھ اشکبار اور دل درود و سلام کی خوشبو سے معطر نظر آیا۔ امامِ حرم نے مسلمانوں کو تقویٰ، اتحاد اور سنتِ نبوی پر عمل کرنے کی تلقین کی، جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص مظلومین کے لیے رقت آمیز دعائیں مانگی گئیں، جس پر مسجد کا صحن آمین کی روح پرور صداؤں سے گونج اٹھا۔

WhatsApp
Get Alert