روحانی سفر کا اختتام، مدینہ منورہ میں زیارت کیلئے آئے روسی مسلمان کا انتقال ہو گیا،جنت البقیع میں تدفین


مدینہ(قدرت روزنامہ)ایک روسی نژاد مسلمان جس کا نام محمد رسول، وہ مدینہ منورہ میں زیارت کے لیے آئے تھے جہاں وہ اچانک انتقال کر گئے۔ ان کی تدفین جنت البقیع میں کی گئی، جو مدینہ منورہ کا تاریخی قبرستان ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد رسول، مسجد نبوی ﷺ کے قریب رہنے اور وہاں عبادات کی ادائیگی کے لیے مدینہ آئے تھے، ان کے ایک قریبی دوست نے اس واقعے کی ویڈیو اور تفصیلات بھی ریکارڈ کی ہیں، جس میں ان کے آخری لمحات اور تدفین کے مناظر کو بیان کیا گیا ہے۔
محمد رسول کی وفات کو ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں نے ایک ایمان افروز اور روحانی موقع قرار دیتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا کی جا رہی ہے کہ مرحوم کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

WhatsApp
Get Alert