فرانس کے سپر اسٹار عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزما کی خانہ کعبہ میں طواف کی ویڈیو

مکہ(قدرت روزنامہ)فرانس کے سپر اسٹار بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزما نے خانہ کعبہ میں طواف کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا’’ Alhamdulillah for everything‘‘ اور ساتھ دعا مانگتے ہاتھوں کی ایموجی بنائی۔
معروف فٹبالر کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گئی، اُن کے چاہنے والے اور سوشل میڈیا صارفین اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر اُن کی ویڈیو کو اب تک 14 گھنٹوں میں 1.5 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد لائیکس بھی کرچکی ہیں، کمنٹس سکیشن میں فینز کی جانب سے ملے جلے تبصرے کئے جارہے ہیں۔
