ایک ماہ کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ، 2 مرتبہ کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تین بار اضافہ جب کہ دو بار کمی کی گئی۔
تاہم حالیہ دو بار مسلسل کمی کے باوجود شہری اب بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 400 روپے فی لیٹر سے زائد قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ایک ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 61روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر صرف 11 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
اس طرح کمی نکالنے کے باوجود ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 49روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ برقرار ہے۔
