آسٹریلیا سیریز سے قبل سابق کپتان کا پیغام وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق کپتان محمد حفیظ کو امید ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مضبوط کمبی نیشن بنائیں گے۔
محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا تاہم فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان نے اب تک صرف 10 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم ان میچوں میں بہترین وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مضبوط سکواڈ تیار کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی، یہ رواں سال پاکستان کی دوسری ون ڈے سیریز ہوگی۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان نے 5 ون ڈے سیریز کھیلی ہیں جن میں سے 3 میں بیرون ملک شکست ہوئی جب کہ 2 ہوم سیریز میں جیتے تھے۔
