ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام، 3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال قومی شاہراہ پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی ایک بڑی واردات ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق نوتال تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گرفتار ڈاکوؤں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، ون ٹو فائیو موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert