سونا سستا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 4ہزار 530ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 400روپے کی کمی سے 4لاکھ 75ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 57روپے کی کمی سے 4لاکھ 7ہزار 546روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 53سینٹ گھٹ کر 76ڈالر 33سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 153روپے کی کمی سے 8ہزار 117روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 131روپے کی کمی سے 6ہزار 959روپے کی سطح پر آگئی۔

WhatsApp
Get Alert