اس بار کتنے افراد نے فریضۂ حج ادا کیا ۔۔؟ سعودی محکمہ شماریات نے تفصیلات جاری کر دیں

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ )رواں برس 17 لاکھ 7301افراد نے فریضۂ حج ادا کیا حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں52.30فیصد مرد جبکہ47.70 فیصد خواتین شامل تھیں۔

سعودی محکمہ شماریات نے رواں سال حج کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا893396 مردوں اور 813905 خواتین نے حج کیا ہے۔15لاکھ46ہزار655 حجاج کرام بیرون ممالک سے تشریف لائے۔1 لاکھ60ہزار646 سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر تھے۔ 17لاکھ 7301 میں سے14لاکھ8729 حجاج کرام بائی ایئر مختلف ممالک سے تشریف لائے۔54429 بائی روڈ حجازِ مقدس آئے، 6497 سمندری جہاز کے ذریعے آئے۔

محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں2024ءمیں 18لاکھ 33ہزار164 حجاج کرام نے حج کی سعادت حاصل کی۔

2025ءمیں 16لاکھ73230 افراد جبکہ حج2026ءمیں17لاکھ7301افراد نے حج کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert