سعودی حکومت نے حج2027ءکی پالیسی اور ٹائم لائن کا شیڈول بھی جاری کر دیا

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے حج2026ءکی تکمیل کے ساتھ ہی حج2027ءکی پالیسی اور ٹائم لائن کا شیڈول جاری کر دیا۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے15 محرم سے ہم حج کا سسٹم اوپن کر رہے ہیں،15ستمبر2026ءتک حجاج کرام کی بکنگ مکمل کر کے فیڈنگ کرنا لازمی ہو گا۔ رمضان کریم سے پہلے حج کے تمام امور کی تکمیل کے ساتھ عازمین حج کے ویزے نکالنا لازمی ہو گا۔
یاد رہے حج2025ءمیں سعودی ٹائم لائن پر عملدرآمد نہ کرنے پر پاکستان کے67ہزار عازمین سمیت دنیا بھر سے5 لاکھ عازمین حج سے محروم رہ گئے ہیں۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا ہے حج2026ءمیں متعارف کرایا گیا ڈیجیٹل نظام حج2027ءمیں بھی جاری رہے گا تمام رقوم کی ادائیگی حج 2026ءکے نظام کی طرح ہو گی۔مزید تفصیلات جلد جاری ہوں گی منتظمین کا نظام برقرار رہے گا تمام حج مشن کو بھی اطلاع دےدی گئی ہے سعودی وزارت الحج کی سائٹ پر مزید تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔
