فلم کی پروموشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کا ایکشن، جھانوی خوفزدہ ہوگئیں؟ ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور مداح کے قریب آنے پر سکیورٹی اہلکاروں کے فوری ایکشن پرخوفزدہ ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور اپنی نئی آنے والی تیلگو فلم پیڈی کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وجے واڑہ میں فلم کی ایک پروموشنل تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اداکار رام چرن، ہدایت کار بوچی بابو سانا اور جھانوی کپور نے شرکت کی۔
خوشگوار ماحول اس وقت خراب ہوا جب رام چرن کے ایک مداح نے سکیورٹی کو توڑتے ہوئے ان سے ملنے کی کوشش کی، اسی دوران اداکار کے گارڈز آئے اور مداح کو اٹھا کر لے گئے۔
Kevin…🥵🥵#Peddi #PeddiOnJune4th pic.twitter.com/J6uXkfbj54
— Vinnu (@Vinnu_Tweettz) June 2, 2026
رام چرن کے ساتھ جھانوی کپور بھی بیٹھی تھیں جو مداح کے قریب آنے اورسکیورٹی مداخلت پر خوفزدہ ہوگئیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
