سوشل میڈیا دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی خاتون پاکستان آ کر نوجوان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک

چشتیاں(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی ایک خوبصورت محبت کی کہانی میں تبدیل ہو گئی، 36 سالہ امریکی خاتون پاکستان آ کر پسرور کے قریب کمال پور چشتیاں گاؤں کے رہائشی اپنے 21 سالہ پاکستانی دوست سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی خاتون مورس ایشلے کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے 21 سالہ پاکستانی نوجوان کیف الورا سے ہوئی، وقت کے ساتھ دونوں کی دوستی گہری ہوتی گئی اور یہ تعلق محبت میں بدل گیا۔
اپنے محبوب سے ملاقات اور اس کے خاندان سے ملنے کے لیے مورس ایشلے پاکستان پہنچیں، جہاں دونوں خاندانوں کی رضامندی سے شادی کا فیصلہ کیا گیا۔

نکاح سے قبل امریکی خاتون نے اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام خدیجہ رکھ لیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ نے کہا کہ میں نے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

یہ منفرد محبت کی داستان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اسے آن لائن تعلقات کے کامیاب انجام کی ایک دلچسپ مثال قرار دے رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert