نوازشریف کہتے ہیں قوم کا بھلا کر رہا ہوں تا کہ جنت مل جائے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

انہوں نے کہا میرے بچوں ایک بات سنو اگر میں نے ایک روپیہ بھی حرام کا کمایا ہے تو آپ میرا جنازہ نہ پڑھنا، انتخابی مہم کے دوران گفتگو


گلگت(قدرت روزنامہ)کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ کہتے ہیں پاکستان زندہ باد، وہ کہتے ہیں قوم کا بھلا کر رہا ہوں تا کہ جنت مل جائے، گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کپیٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے جو اختیارات دیے ہیں روز محشر مجھے اس کا جواب دینا پڑے گا، نواز شریف نے ہمیں کہا میرے بچوں ایک بات سنو اگر میں نے ایک روپیہ بھی حرام کا کمایا ہے تو آپ میرا جنازہ نہ پڑھنا۔
کیپٹن صفدر ماضی میں نواز شریف کو ملکی ترقی کی ’چابی‘ قرار دے چکے ہیں،


انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی بقا اور ترقی صرف میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے اقتدار سے وابستہ ہے، اگر اگلے 10 سال ن لیگ کی حکومت نہ رہی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا، اللہ تعالیٰ شہباز شریف کو مزید 8 سال دے رہا ہے، اگلی بار پھر شہباز شریف کی حکومت آرہی ہے، ملک کو اس وقت تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے اور شہباز شریف نے اپنی محنت سے ثابت کیا ہے کہ وہ نظام چلا سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert