پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا نام اور پلیٹ فارم استعمال کرنے پر ڈاکٹر آفتاب حسین کاکڑ اور ڈاکٹر احمد ولی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری

پی ایم اے کوئٹہ زون کی جانب سے تنبیہ، غیر قانونی سرگرمیاں ترک نہ کیں تو سخت تادیبی کارروائی ہو گی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کوئٹہ زون نے کابینہ اور جنرل باڈی کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں ڈاکٹر آفتاب حسین کاکڑ اور ڈاکٹر احمد ولی کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کا نام اور پلیٹ فارم استعمال کرنے پر فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ پی ایم اے کوئٹہ زون کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ افراد کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی نام، لوگو، پلیٹ فارم، لیٹر ہیڈ، نمائندگی اور نیک نامی کے غیر مجاز، غیر قانونی اور غیر آئینی استعمال کے حوالے سے مورخہ 12 جون 2026 کو فائنل شوکاز نوٹس باقاعدہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ان افراد کی کابینہ کی مدت 2022 میں مکمل ہو چکی تھی اور انہیں تنظیم کی نمائندگی کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ پی ایم اے کوئٹہ زون نے متنبہ کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تسلی بخش جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں ان کے خلاف سخت ترین تنظیمی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert