فیفا ورلڈکپ: میسی کو ’ریڈ کارڈ‘ نہ ملنے پر ایونٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ)ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کو الجزائر کے خلاف میچ میں ریڈکارڈ نہ ملنے پر ایونٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے۔

ایک جانب شائقین نے ورلڈکپ کو ہی فکسڈ قرار دینا شروع کردیا تو دوسری جانب تجزیہ کاروں نے بھی ریفری کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

ای ایس پی این کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ الجزائری دفاعی کھلاڑی کے پاؤں کے پچھلے حصے پر اپنا بوٹ رکھ کر گرانے پر میسی کو 100 فیصد ریڈ کارڈ ملنا چاہیے تھا۔

ری پلے دیکھنے کے بعد کئی مبصرین اور شائقین کا خیال تھا کہ اس حرکت پر سخت سزا دی جا سکتی تھی تاہم پولینڈ کے ریفری سزیمون نے نہ کارڈ دکھایا اور نہ ہی وی اے آرکی جانب سے کوئی واضح مداخلت سامنے آئی۔

اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد شائقین نے شدید ردعمل دیا۔

کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ اگر یہ کوئی اور کھلاڑی ہوتا تو فوراً ریڈ کارڈ مل جاتا لیکن میسی کو بچایا جا رہا ہے، فیفا چاہتا ہے کہ میسی اور رونالڈو کا بڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں میسی نے اپنی پہلی ورلڈکپ ہیٹ کرکے ٹیم کو 0-3 سے فتح دلوانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

WhatsApp
Get Alert