فیفا ورلڈکپ : میچ کے آخری لمحات میں گول، گھانا نے پاناما کو 0-1 سے ہرا دیا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)فیفا ورلڈکپ 2026 میں گھانا نے میچ کے آخری لمحات میں گول کرکے پاناما کو 0-1 سے ہرا کر اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔
ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ کے گروپ L کا کھیلا گیا ا یک ایسا میچ جس میں تمام وقت پلہ ایک ٹیم کا بھاری رہا مگر جیت دوسری ٹیم کی ہوگئی۔
گھانا اور پاناما کے درمیان کھیلے گئے میچ کا نتیجہ بھی ایسا ہی رہا۔
کھیل کے 63 فیصد حصے میں پاناما کے کھلاڑی گیند پر قابض رہے ، حریف ٹیم پر کئی حملے بھی کیے لیکن کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب تقریباً تمام وقت دفاع کرتی ہوئی ٹیم گھانا کو میچ کے بالکل آخری لمحات میں برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع مل گیا جو اُس نے ضائع نہیں کیا۔
دوسرے ہاف کے انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں ایک موو پر گھانا کے کھلاڑی کیلب یرنکی نے گول کیا۔ خسارے میں جانے کے بعد پاناما کے کھلاڑی گول کرنے کیلئے بے چین ہونے کے بجائے بپھر گئے۔
بالکل آخری لمحات میں پاناما کے گول کیپر بھی حریف ٹیم کے ڈی میں آگئے، فری کک پر اُن کو ہیڈ لگانے کا موقع بھی ملا مگر اُسے گھانا کے گول کیپر نے دبوچ لیا۔
موقع ضائع ہونے پر پاناما کے کھلاڑی نے گھانا کے گول کیپر کو لات ماری جس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوگئی، ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے گئے ۔
ریفری نے پاناما کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا، اس کے بعد میچ ختم ہونے کی سیٹی بھی بجائی اور یوں گھانا کی ٹیم ایک صفر سے سُرخرو ہوکر جیت کا جشن منانے لگی۔

WhatsApp
Get Alert