وفاقی وزیر بحری امور کا کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

کراچی پورٹ کا مالی سال 2026-27 کے لیے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق ٹیرف فریز ہونے سے درآمد و برآمد کنندگان کو 500 ملین روپے سے زائد ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ٹیرف منجمد کرنے کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ کے پی ٹی ٹیرف فریز کرنے سے بندرگاہی لاگت میں استحکام اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا تسلسل، تاجروں کو مزید سہولتیں دینے کا عزم ہے۔

WhatsApp
Get Alert