میناب کے مظلوم بچوں اور شہیدوں کو اپنےکاموں کاگواہ سمجھتا ہوں: باقرقالیباف

سوئٹزرلینڈ(قدرت روزنامہ)اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور چیف مذاکرات کار محمد باقرقالیباف نے سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ میناب کے معصوم بچے اور ایران کے دیگر تمام شہدا مذاکرات کے دوران ہمارے اعمال اور رویےکو دیکھ رہے ہیں اور ہم سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
ایرانی چیف مذاکرات کار نے مزید کہا کہ انہیں امید ہےکہ وہ شہداء اور ایرانی عوام کے سامنے شرمندگی کا باعث نہیں بنیں گے، دعا ہے عزت کے ساتھ اپنے ان دوستوں سے جاملوں جن کا بےصبری سے انتظار ہے۔
