اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکار صبا قمر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں . ان تصاویر کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں .
View this post on Instagram
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ لکھا ہے کہ، کوئی بھی بغیر کسی مقصد کے نہیں ملتا ہے . ان تصاویر میں صبا قمر نے آسمانی رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے اور وائٹ بیک گراؤنڈ کے ساتھ ان یہ تصاویر ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہیں .
خیال رہے کہ اداکارہ کی یہ تصاویر ان کے قریبی دوست کی شادی میں لی گئیں تھیں جس میں اداکارہ نے بھرپور انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا تھا .
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے نئے برائیڈل شوٹ کی چند تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں .
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر کا شمار پاکستان کی بہترین اور کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے . اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو نظر آتی ہیں اور اپنے نئے پراجیکٹس، حالات اور طعبیت کے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کرتی ہیں .