سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا، سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے لیے ساڑھے 3 ٹریلین روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا ۔
سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے، اسمبلی نے سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 344 ارب روپے کے خسارے کے باوجود حکومت نے 100 کے قریب ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، اگلے سال 1800سے زیادہ منصوبے مکمل کرنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں سڑکوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے، ہم نے تمام سڑکوں کا نقشہ بنالیا ہے،کچھ ایف ڈبلیو او کو دیں گے اور کچھ حکومت بنائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت کے فور اور سائٹ کے کچھ سڑکوں میں بڑی مشکل سے سپورٹ کررہی ہے، پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت بڑے منصوبے بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بات کی ہے ، ہم پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ میں کیٹی بندر بنائیں گے، کیٹی بندر پر صرف بندرہ گاہ نہیں پورا اقتصادی نیٹ ورک بنے گا،گرین انرجی نیٹ ورک کا بھی منصوبہ ہے کیونکہ ہمارے پاس سستی بجلی بہت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ جلد پبلک کردی جائےگی، سانحہ گل پلازہ کے لیے 8 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

WhatsApp
Get Alert