ایران کی خلیجی ملکوں کو مشترکہ سیکیورٹی نظام بنانے کی پیشکش

ایران(قدرت روزنامہ)ایران نے خلیجی ملکوں کو مشترکہ سیکیورٹی نظام بنانے کی پیشکش کردی۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ خطے کی سلامتی کا فیصلہ علاقائی ممالک خود کریں۔ نئے سیکیورٹی معاہدے میں اقتصادی تعاون بھی شامل ہونا چاہیے جبکہ بیرونی فوجی طاقتوں کو سیکیورٹی نظام سے باہر رکھا جائے ۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو یقیناً خلیجی ممالک ایک مٹھی بن کر سامنے آئیں گے پھر امریکا یا کسی اور ملک سے مدد لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک بحال کرنے کی ذمہ داری صرف تہران کی ہے ۔ کسی بھی دوسرے فریق کی مداخلت معاملات کو مزید پیچیدہ بنائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کا لبنان سے انخلا اور حملے روکنا امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے کا لازمی حصہ ہے ۔ معاہدے کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر نیک نیتی سے عمل درآمد کے خواہاں ہیں، امریکا اوراسرائیل نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی، خطےکومحفوظ رکھنے کےلیےتمام ممالک کو کام کرنا ہوگا۔
