کوئٹہ میں خاتون پر مبینہ تشدد کا واقعہ، حکومت بلوچستان کا فوری نوٹس، مقدمہ درج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کی مقامی خاتون شاہدہ مختیار پر مبینہ تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پرسنل اسٹاف آفیسر سید امین نے پولیس حکام سے فوری رابطہ کیا۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند
واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف، غیرجانبدار اور میرٹ پر تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند
خواتین کے خلاف تشدد، ہراسانی اور کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، قانون بلاامتیاز اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند
حکومت بلوچستان متاثرہ خاتون کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائے گی اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند
