بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر ‘ نوکنڈی میں 47 جبکہ سبی 46 ڈگی کی قیامت خیز گرمی ‘ کوئٹہ اور چمن میں پارہ 42 ڈگری تک پہنچ گیا

سرد ترین مقام زیارت میں بھی 30 ڈگری کی گرمی ریکارڈ


کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم وسطی اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے
۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کوئٹہ اور چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، تربت اور ژوب میں 39، قلات میں 36 اور زیارت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت مستحکم رہا جہاں گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert