خانہ کعبہ کی سالانہ غسل کی تقریب سکیورٹی فورسز کے غیر معمولی انتظامات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خانہ کعبہ کو سالانہ غسل دینے کی پروقار تقریب کے موقع پر سعودی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد الحرام اور اس کے اطراف میں انتہائی سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ معزز مہمانوں اور زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس مقدس تقریب کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے مطاف اور صحنِ کعبہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں، جنہوں نے وی آئی پی شخصیات، گورنر مکہ، اور کلیدی حکام کی آمد کے پیشِ نظر کعبہ کے گرد حفاظتی حصار قائم کر رکھا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمروں اور فول پروف سیکیورٹی ہائی الرٹ کے ذریعے طواف کے عمل کو متاثر کیے بغیر اس پوری تقریب کو نہایت پرامن اور منظم طریقے سے سرانجام دیا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert