نماز جمعہ کے خطبے کے دوران علامہ ناصر مدنی بے ہوش گئے

علامہ ناصر مدنی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،خطبے کے دوران وہ کلمہ پڑھ رہے تھے کہ پیچھے کو گرگئے


لاہور(قدرت روزنامہ)میں نماز جمعہ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اچانک بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد نمازیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اور اسی دوران کلمہ طیبہ پڑھ رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ پیچھے کی جانب گر گئے۔
واقعہ پیش آتے ہی مسجد میں موجود افراد فوری طور پر ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے اور ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی۔ بعد ازاں انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا طبی معائنہ اور علاج جاری ہے۔ واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert