جب عبدالعلیم خان صاحب نے آئی پی پی کی بنیاد رکھی ہم انکے ساتھ تھے: سردار تنویر الیاس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں رہنے والوں کو بخوبی علم ہے پاک فوج کیا ہے؟، لوگ پاک فوج کی گاڑیوں کو چومتےہیں: آئی پی پی رہنما
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تقریب میں قابل احترام ساتھی موجود ہیں،آئی پی پی کے صدر اور پارٹی رہنماؤں ہمارے حوالے سے یہ تقریب سجائی گئی۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عبدالعلیم خان اور تمام دوستوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہو، جب خان صاحب نے آئی پی پی کی بنیاد رکھی ہم انکے ساتھ تھے، آزاد کشمیر میں فلور کراسنگ کا رول بہت پرانا ہے، 2022 میں عدالت نے فلور کراسنگ کا رول ختم کردیا، آزاد کشمیر میں رہنے والوں کو بخوبی علم ہے پاک فوج کیا ہے؟، لوگ پاک فوج کی گاڑیوں کو چومتےہیں۔
