ہاشم نورزئی قتل کیس: تحقیقات جاری، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، کوئٹہ پولیس کی اپیل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ہاشم نورزی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس مرحلے پر تحقیقات حتمی نتیجے تک نہیں پہنچی ہیں۔
کوئٹہ پولیس عوام، میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائی، غیر مصدقہ معلومات یا افواہوں سے گریز کریں، کیونکہ اس سے تفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق اور تفصیلات باضابطہ طور پر میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
جاری کردہ ترجمان کوئٹہ
