ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، مجموعی شرح 13.52 فیصد پر آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.98 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 13.52 فیصد پر آگئی۔ اس کمی کے باوجود 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں 125.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیاز 10.72 فیصد اور آلو 10.06 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق انڈے 8.32 اور آٹے کی قیمتوں میں 5.08 فیصد کا اضافہ ہوا، دودھ، دہی اور چاول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق چکن 1.97 اور کیلے 1.44 فیصد سستے ہوئے۔ اسی طرح دالیں، چینی، پیٹرول، ایل پی جی اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

WhatsApp
Get Alert