قلعہ عبداللہ :آج صبح بدوان میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد پانچ متاثرین کو ٹراما سنٹر میزئ اڈہ منتقل کیا گیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) قلعہ عبداللہ ميں آج صبح بدوان میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد پانچ متاثرین کو ٹراما سنٹر میزئ اڈہ منتقل کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد موقع پر جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی۔جاں بحق افرادكي شناخت عبید اللہ ولد فضل محمد، سکنہ کلی بدوان‘ ضیاء الرحمن ولد عبدالبشیر، سکنہ کلی بدوان۔ ایمل ولد رحیم، سکنہ کلی بدوان۔ محمد شاہد ولد رحیم، سکنہ کلی بدوان كے ناموں سے هوئى۔زخمی كي شناخت بی بی ثانیہ دختر نصیر احمد، سکنہ کلی روح شاہجان مسے زئی كے نام سے هوئى۔ٹراما سنٹر میزئ اڈہ کے ایمرجنسی روم میں بی بی ثانیہ کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔دوسری جانب جاں بحق افراد کی میتیں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

WhatsApp
Get Alert