قسمت ہو تو ایسی! کائنات کی سب سے معتبر ڈیوٹی روضہ رسول ﷺ کی جالیوں کو چمکانے کا ایمان افروز منظر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ سے سامنے آنے والی اس تصویر میں کائنات کی سب سے معتبر دہلیز، یعنی روضہ رسول ﷺ کے مواجہہ شریف کی سنہری جالیوں کا وہ مبارک مقام دکھایا گیا ہے جہاں ایک خادمِ خاص انتہائی عقیدت اور عاجزی کے ساتھ صفائی کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔
جالیوں کے قلب میں چمکتا ہوا یہ سنہری گول دائرہ وہی عظیم المرتبت جگہ ہے جس کے سامنے کھڑے ہو کر دنیا بھر کے تڑپتے دل آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، اور یہ منظر ہر عاشقِ رسول کو تڑپا دینے کے لیے کافی ہے۔

WhatsApp
Get Alert