وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا زیارت میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہار اطمینان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا زیارت میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہار اطمینانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹینے كها كه آپریشن میں دہشت گردوں کی ہلاکت پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے۔بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیوں کی مثال قائم کی۔بلوچستان پولیس کے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سن لیں، بلوچستان پاکستان کا مضبوط قلعہ ہے، یہاں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا انجام صرف شکست اور ہلاکت ہے۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔انهوں نے مزىد كها كه ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی، دہشت گرد کہیں بھی چھپ نہیں سکیں گے۔ہر شہید کے خون کا حساب لیا جائے گا، دہشت گردوں کو قانون کی گرفت یا جہنم کے سوا کوئی راستہ نہیں ملے گا۔بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کے خلاف ہر سازش کو طاقت، عزم اور قومی یکجہتی سے ناکام بنائیں گے۔فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاکستان اور بلوچستان کے عوام کے دشمن ہیں، ان کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر خاک میں ملایا جائے گابلوچستان میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔

WhatsApp
Get Alert