توبہ اچکزئی میں دو سگے بھائی پانی کے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئے


توبہ اچکزئی(قدرت روزنامہ)توبہ اچکزئی میں دو سگے بھائی پانی کے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، چھوٹے بھائی کو نیند میں چلنے (Sleepwalking) کی بیماری لاحق تھی۔ گزشتہ شب نیند کے عالم میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے وہ اچانک گھر کے سامنے موجود کھلے کنویں میں جا گرا۔ چھوٹے بھائی کی چیخ و پکار سن کر بڑا بھائی فوراً مدد کے لیے دوڑا اور اسے بچانے کی خاطر کنویں میں کود پڑا۔ تاہم، کنویں کی گہرائی اور پانی کی سطح کے باعث دونوں بھائی باہر نہ نکل سکے اور اپنی جان کی بازی ہار گئے

WhatsApp
Get Alert