ایران نے ٹیلیفون کر کے کہا ہےکہ وہ ڈیل چاہتا ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ٹیلیفون کر کے کہا ہے کہ وہ امریکا سے ڈیل کرنا چاہتا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ کس ایرانی اہلکار نے کس امریکی اہلکار کو ٹیلیفون کیا ہے۔
میڈیا سےبات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ اہلکار کسی قابل ہیں اور یہ بھی نہیں جانتے کہ آیا وہ ایرانی اہلکار اُس ڈیل کو پورا بھی کریں گے یا نہیں۔یہی اصل مشکل ہے۔
اس سوال پر کہ آیا امریکی صدر کے طیارےکو ایران سےخطرہ ہے؟ صدرٹرمپ نے کہا کہ انہیں ہر وقت خطرات درپیش ہیں۔وہ ایران کی ہٹ لسٹ پر سرفہرست ہیں۔
ایک اور سوال پر صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے کچھ دیر پہلے ایران پر سخت حملہ کیا ہے۔ ایران کے ایک حملےکے جواب میں 20 بار حملے کیے جاتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert