ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) افسران اور ملازمین کے لیے موسمِ گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ملازمین کو تین، تین ہفتوں پر مشتمل دو مرحلوں میں چھٹیاں دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے افسران اور ملازمین کے لیے موسمِ گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے ملازمین کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے تحت ملازمین کو تین، تین ہفتوں پر مشتمل دو مرحلوں میں چھٹیاں دی جائیں گی، پہلے مرحلے کی چھٹیاں 13 جولائی سے 2 اگست 2026 تک ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے کی چھٹیاں 4 اگست سے 24 اگست 2026 تک جاری رہیں گی۔
اعلامیے میں تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹیوں کے دوران عدالتی امور بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنائیں۔
ملازمین کو چھٹیوں پر جانے سے قبل تمام زیر التوا فائلیں اور اہم سرکاری امور نمٹانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
مزید برآں چھٹیوں کے دوران تمام افسران اور ملازمین کو اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز ہر وقت فعال رکھنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ان سے فوری رابطہ کیا جا سکے۔
