فیفا ورلڈکپ2026: ہارکر بھی دل جیت لئے، مصر کی ٹیم کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال


فرانس(قدرت روزنامہ)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے باوجود مصر کی قومی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیم کے وطن پہنچنے پر ہزاروں شائقین نے ائیرپورٹ پر جمع ہو کر کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ مداحوں نے قومی پرچم لہرا کر اور نعرے لگا کر ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔
اگرچہ مصر ٹورنامنٹ میں ارجنٹینا کے خلاف شکست کے بعد آگے نہ بڑھ سکا، تاہم شائقین نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی، جذبے اور بھرپور مقابلے کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کا ہیروز کی طرح استقبال کیا۔
سوشل میڈیا پر بھی استقبال کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین مصری ٹیم کی جدوجہد اور مداحوں کی غیر معمولی محبت کو کھیل کی حقیقی روح قرار دے رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert