چاغی: این-40 پر کوچکی پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، اہلکار محفوظ رہے


چاغی(قدرت روزنامہ)ضلع چاغی میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہ این-40 پر قائم کوچکی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، تاہم وہاں تعینات تینوں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت چیک پوسٹ پر تین اہلکار موجود تھے، جو خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کے بغیر محفوظ رہے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے محرکات اور حملے میں ملوث عناصر کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert