پاکستان اور مالدیپ کا تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پراتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مالدیپ کی وزیرخارجہ ڈاکٹر Iruthisham Adam سے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوستی کے دیرینہ بندھن اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مالدیپ کی وزیرخارجہ نے ایران ،امریکہ تنازع میں ثالثی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

WhatsApp
Get Alert