کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، کشمیریوں کے حقوق اور شناخت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: خواجہ سعد رفیق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، کشمیریوں کے حقوق اور شناخت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ظفروال میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال ایک الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن روکنے یا انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت، وابستگی کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہاجرینِ جموں و کشمیرکی نمائندگی اور ووٹ کے حق کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی جماعت مقبول ہے تو فیصلہ انتخابات میں عوام پر چھوڑا جائے۔ لانگ مارچ، لاک ڈاؤن اور راستوں کی بندش سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert