ڈالر، ریال، درہم اور پاؤنڈ کے نئے نرخ! جانیں آج کون سی کرنسی کتنے میں دستیاب ہے

کراچی (قدرت روزنامہ)اوپن کرنسی مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ کے لیے پیر کے روز غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور قیمت فروخت 279.15 روپے ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277.95 روپے خریدا اور 278.45 روپے فروخت کیا جارہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت 319.42 روپے اور قیمت فروخت 323.50 روپےرہی، برطانوی پاؤنڈ 375.06 روپے خریدا اور 378.15 روپے فروخت کیا جا رہا ہے، سعودی ریال 74.55 روپے خرید اور 75.10 روپے فروخت جبکہ یو اے ای درہم 76.20 روپے خرید اور 76.90 روپے فروخت پر دستیاب رہا۔
اسی طرح کینیڈین ڈالر 197.27 سے 200.25 روپے، آسٹریلوی ڈالر 193.84 سے 197.25 روپے، چینی یوآن 38.00 سے 38.75 روپے اور جاپانی ین 1.7114 سے 1.8100 روپے کے درمیان خریدو فروخت ہوتی رہی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 277.95 روپے خرید اور 278.45 روپے فروخت، یورو 318.22 سے 318.79 روپے، برطانوی پاؤنڈ 373.53 سے 374.21 روپے، سعودی ریال 74.03 سے 74.16 روپے اور آسٹریلوی ڈالر 193.46 سے 193.80 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔
کینیڈین ڈالر 196.47 سے 196.82 روپے، چینی یوآن 40.98 سے 41.05 روپے، سوئس فرانک 345.78 سے 346.40 روپے، سنگاپور ڈالر 215.38 سے 215.77 روپے، ہانگ کانگ ڈالر 35.46 سے 35.53 روپے، ڈینش کرون 42.57 سے 42.65 روپے، سویڈش کرونا 28.73 سے 28.78 روپے، تھائی بھات 8.34 سے 8.36 روپے اور جاپانی ین 1.7205 سے 1.7236 روپے کے درمیان لین دین ریکارڈ کیا گیا۔
