صرف ایک کلک پر اپنے خاندان کا تحفظ کریں!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آج کل سائبر کرائم اتنا زیادہ ہو چکا ہے کہ کوئی محفوظ نہیں لیکن آپ صرف ایک کلک سے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے پورے خاندان کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں سائبر کرائم عام ہو چکا ہے۔ پاکستان میں بھی مختلف طریقوں سے کرمنلز آن لائن لوگوں کو دھوکا دیتے مالی طور پر نقصان پہنچاتے حتیٰ کہ ہراساں تک کرتے ہیں جب کہ ڈیوائس میں ذاتی اور اہم ڈیٹا بھی ہوتا ہے، جس کے ڈیوائس گم ہو جانے یا چھن جانے کی صورت میں چوری کا بھی خدشہ ہے۔

تاہم پی ٹی اے نے ڈیوائس منیجمنٹ کا طریقہ متعارف کرایا ہے، جس سے نہ صرف کوئی شخص اپنا بلکہ اپنے پورے خاندان کے افراد کی ڈیوائسز کا تحفظ کر سکتا ہے۔

ڈیوائس منیجمنٹ کا استعمال کیسے کریں؟
اپنی ضروری دستاویزات، تصاویر اور رابطوں کا باقاعدگی سے بیک اپ محفوظ کلاؤڈ یا بیرونی اسٹوریج (ایکسٹرنل ڈیوائس) پر رکھیں۔

اپنی تمام ڈیوائسز جدید ترین سیکیورٹی پیجز اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔

اپنی ڈیوائسز پر مضبوط پاس ورڈ یا بائیو میٹرک تصدیق شدہ (فنگر پرنٹ یا چہرے کی شناخت) کو فعال کریں۔

اضافی تحفظ کے لیے Find my iPhone یا Find my Google جیسی لوکیشن ٹریکنگ سروسز کا استعمال کریں۔

ایسے فیچرز کا استعمال کریں جو اسکرین ٹائم محدود کریں، مخصوص ایپس تک رسائی کو کنٹرول کریں اور نامناسب مواد کو بلاک کریں۔

فروخت یا مرمت سے قبل اپنی ڈیوائس کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کریں:
اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر فروخت کرنے، کسی کو دینے یا مرمت سے قبل فیکٹری ری سیٹ کریں تاکہ آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری یا غلط استعمال سے محفوظ رہ سکے۔

WhatsApp
Get Alert