آدھی کوک، رائتہ سلاد، دو روٹیاں اور سالن!
میں نے آج صرف 128 روپے میں پیٹ بھر کر کھانا کھایا، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے دوران وزیراعظم کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان نے ایک ایسا دعویٰ کر دیا ہے جس نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام کے دوران معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان نے مہنگائی کے خبروں کو رد کرتے ہوئے اپنے کھانے کے اخراجات کی تفصیلات بتائیں اور دعویٰ کیا کہ میں نے آج محض 128 روپے کا کھانا منگوا کر کھایا جس میں 28 روپے کی 2 روٹیاں، 100 روپے کا سالن اور آدھی کوک شامل تھی، میں نے اپنے دفتر میں اپنے ملازم کو 28 روپے دیئے تو وہ 2 روٹیاں لے کر آیا اور 100 روپے کا سالن لے کر آیا، تھوڑا سا رائتہ، سلاد اور آدھی کوک لے کر کھانا کھایا۔
آج 128 روپے میں 2 روٹیاں، ایک سالن اور آدھی کوک کھائی پی ہے۔ حذیفہ رحمان کا پریشان کن دعویpic.twitter.com/2J1sNhdA75
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) July 13, 2026
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے، عام شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات اور مہنگائی کے دور میں جہاں ایک نان یا روٹی ہی 20 سے 30 روپے کی مل رہی ہے اور ایک عام ہوٹل پر سالن کی پلیٹ 200 سے 350 روپے سے کم نہیں ہے، وہاں صرف 100 روپے میں سالن اور 28 روپے میں 2 روٹیوں مع آدھی کوک اور رائتہ سلاد ملنا کسی معجزے سے کم نہیں۔
میں نے آج اپنے دفتر میں 128 روپے کا کھانا منگوا کے کھایا ہے 28 روپے کی 2 روٹیاں اور 100 روپے کا سالن اور آدھی Coke بھی پی ہے ، معاون خصوصی حذیفہ رحمان
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں#Pakistan pic.twitter.com/3YkYreI1WL
— Siasat.pk (@siasatpk) July 13, 2026
صحافی اعجھاز چیمہ نے لکھا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ حزیفہ رحمان کتنے لاعلم مشیر ہیں، حکومت نے روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کر رکھی ہے مگر انہیں 14 روپے میں روٹی مل گئی ہے، پورے ملک میں کولڈ ڈرنک 70 روپے کی ہے، ایسا کوئی ہوٹل نہیں جو آدھا گلاس کولڈ ڈرنک دے، مگر حذیفہ رحمان کو آدھا گلاس کولڈ ڈرنک مل سکتی ہے، حذیفہ رحمان کو چاہیے کہ اس ہوٹل کا ایڈریس بتا دیں تاکہ اسلام آباد کے رہائشی بھوکے نہ مریں۔
حذیفہ رحمان کی آدھی تو کوک تھی آدھا کیا جو انہیں “اتنا بڑا” ناشتہ اٹھائیس روپے کا لگا؟؟
— Isar Rana (@Isarrana1) July 14, 2026
تجزیہ کار ایثار رانا لکھتے ہیں کہ حذیفہ رحمان کی آدھی تو کوک تھی آدھا کیا جو انہیں “اتنا بڑا” ناشتہ اٹھائیس روپے کا لگا؟۔
