امریکی حملوں کے جواب میں ایران کا آپریشن نصر 2، بحرین میں متعدد امریکی اہداف کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

تهران(قدرت روزنامہ)ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں آپریشن نصر 2 کی دوسری لہر کے دوران اس کے بحری دستوں نے بحرین میں جفیر بیس پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جن میں اسلحہ کے کئی گودام، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سینٹر اور امریکی افواج کے زیر استعمال ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحری اور میزائل فورسز نے بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں ایندھن کے ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔
پاسداران کے مطابق اس کارروائی میں پیٹریاٹ ریڈار سسٹم، ففتھ فلیٹ کا ائیر کنٹرول ریڈار اور C-RAM ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔
بیان مزید کہا گیا کہ اس حملے میں سمندری ڈرونز کوکنٹرول کرنے والا مرکز بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
