امریکا ایران جنگ کے اثرات: پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100انڈیکس 6408 پوائنٹس گرگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ روز کی طرح آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 6535 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 391 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا اور مارکیٹ میں 3.6 فیصد کمی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 6408 پوائنٹس کم ہوکر 173518 پربند ہوا۔
بازار میں آج 91 کروڑ شیئرز کے سودے 45 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 706 ارب روپے کم ہوکر 19583 ارب روپے ہوگئی۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 86.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert