15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ میں بدھ، 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، جس کے باعث چند لمحوں کے لیے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو جائے گا۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق یہ منظر مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر دیکھا جائے گا، جب سورج 90 ڈگری کے زاویے پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمان، جہاں سورج نظر آ رہا ہو، قطب نما کے بغیر بھی قبلے کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں ۔ پاکستان میں یہ وقت دوپہر 2 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ ہوگا۔
ماہرین کے مطابق یہ فلکیاتی مظہر ہر سال دو مرتبہ پیش آتا ہے اور ماضی میں قبلے کی سمت کے درست تعین کے لیے بھی اسی طریقے سے استفادہ کیا جاتا تھا۔ اس مقصد کے لیے زمین میں ایک سیدھی لکڑی گاڑ کر اس کے سائے کی مخالف سمت کو قبلہ قرار دیا جاتا تھا۔

WhatsApp
Get Alert