مدت ختم یا منسوخ نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی مسافروں کو لینڈنگ پرمٹ نہیں ملےگا، پالیسی تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نائیکوپ پر وطن آنے والے پاکستانیوں کے متعلق پالیسی تبدیل کر دی ہے، مدت ختم یا منسوخ نائیکوپ پر سفر کرنے والے مسافر کو لینڈنگ پرمٹ نہیں دیا جائےگا۔

ایڈوائزری کے مطابق نائیکوپ کی رسید دکھانے پر بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف درست نائیکوپ یا ویزا ہونے پر ہی ملک میں داخلےکی اجازت ہوگی۔

ائیرلائنز کو ہدایت جاری کی گئی ہےکہ مدت ختم ہونے یا منسوخ ہونے والے نائیکوپ پر سفر کرنے کی اجازت نہ دیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل حکومتی پالیسی کے تحت نائیکوپ کے حامل پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچنے پر لینڈنگ پرمٹ دے دیا جاتا تھا۔

WhatsApp
Get Alert